اہم خبر: جلگاؤں میں کورونا مثبت بزرگ مریض کی موت ضلع میں کورونا کی پہلی موت

جلگاؤں ٢ مارچ( سعید پٹیل )شہر کے سالار نگر میں مقیم ایک ٦٠ سالا بزرگ کل بدھ کےروز جن کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئ تھی اور کورونا مثبت مریضوں کی تعداد دو ہوگئ تھی۔ آج سہ پہر کورونا مثبت بزرگ مریض کی موت واقع ہوگئ۔اس طرح جلگاؤں ضلع میں کورونا مثبت کووڈ۔١٩ کے وارڈ میں زیر علاج کووڈ۔١٩ مریض کی پہلی موت درج ہوئ ہے۔

جبکہ مرحوم کے اہل خانہ کے ١٤ افراد کورانٹائن کے مرحلے میں ہے۔سالار نگر علاقہ کو کل ہی سیل کردیا گیا تھا۔اس کورونا کی پہلی موت سے شہریان کو بڑا صدمہ پہونچا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس بزرگ مریض کا علاج چھترپتی شاہو مہاراج اسپتال میں شروع کیا گیا تھا۔

جانچ رپورٹ ملنے کے بعد انھیں فوری طور پر ضلع سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ان کے اہل خانہ کے ١٤ افراد کو گذشتہ شب ١٠ بجے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ان کے نمونے آج جمعرات کو لۓ جانے تھے۔اسی دوران سالار نگر علاقے میں سوڈیم ہائپوکلورائیڈ جراشم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیاگیاو علاقے کے مکینوں کاسروے کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading