نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ٹرمینل 3 ایرپورٹ پر جمعہ کی اولین ساعتوں میں مشتبہ دھماکو مواد کا ایک بیاگ دستیاب ہوا جس کے ساتھ ہی چند گھنٹوں کے لئے مسافرین کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس بیاگ پر آر ڈی ایکس بھی ہوسکتا ہے جو ٹرمینل 3 کے داخلہ پوائنٹ پر دستیاب ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (ایرپورٹ) سنجے بھاٹیہ نے کہاکہ ’سی آئی ایس ایف کی اعانت سے یہ بیاگ ہٹاکر دوسرے مقام کو منتقل کردیا گیا۔ جس کو ہنوز کھولا نہیں گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر چند برقی تار بھی موجود ہیں‘۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-