دھولیہ کے مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر شمس الہدیٰ شاہ کا انتقال

دھولیہ۔5. جنوری۔(ورق تازہ نیوز) مورخہ 4 جنوری بروز پیر شہر دھولیہ کی مشہور ومعروف شخصیت اور دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع صدر جناب شمس الہدیٰ شاہ صاحب ان کا انتقال ہوگیا ہے ۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔

ایسی اطلاع ہیکہ وہ مجلس کے قائدین امتیاز جلیل صاحب اور وارث پٹھان کے ہمراہ گجرات کے دورہ پر گئے تھے اور واپسی میں سڑک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔

ڈاکٹر فاروق حاجی انور شاہ رکن اسمبلی دھولیہ شہر اور صدر اراکین دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین نے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading