شہر میں عنقریب’’ تعلیم کا موقف اور مقاصد ‘‘کے عنوان پر جلسہ عام کا انعقاد
نظام آباد :29؍ جنوری ۔نور الحسن (IPS ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرم آباد سے نظام آباد کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خدمات پر تہنیت پیش کی اس وفد میں محمد غوث ایڈیٹر محور نظام آباد ، ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا نظام آباد ، عنایت علی افروز ، شیخ خلیل ، عبدالباری اور محمد فاروق شامل تھے ۔ نور الحسن کا ہندوستان کے کم عمر IPS عہدیداروں میں شمار کیا جاتا ہے ریاست اتر پردیش کے مشہور و معروف مقام بریلی کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے نور الحسن نے اپنی تعلیم میں غریبی کو کبھی رکاوٹ بننے نہیں دی۔
اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ہندوستان بھر کے مسلمانوں کے حوصلہ میں اضافہ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ۔ مسٹر نور الحسن نے وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کے بعد بی ٹیک میں داخلہ حاصل کیا لیکن بھاری فیس کا مطالبہ کیا گیا تھا اس مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے انہیں اپنی زمین فروخت کرنی پڑی مسٹر نور الحسن کسان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کے والد درجہ چہارم کے ملازم ہونے کے باوجود لڑکے کی تعلیم کیلئے ہمیشہ ہمت باندھتے جس کے نتیجہ میں مسٹر نور الحسن نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایس کی تکمیل کے بعد آج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے باوقار عہدہ پر فائز ہے مسٹر نور الحسن نے ملت کے نو نہالوں اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بڑا بننے کے خواب دیکھے اور ان خوابوں کو تکمیل کرنے کا حوصلہ اپنے اندر پیدا کریں ۔ مسٹر ایم اے ماجد اور محمد غوث نے مسٹر نور الحسن کو نظام آباد آنے کی دعوت دینے پر انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ بہت جلد نظام آباد آئیں گے ۔
جس پر اس وفد نے نظام آباد کے نو نہالوں و نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا تہیہ کیا۔ عنقریب تعلیم کا موقف اور مقاصد ، ہمارے نو نہالوں کے بلند حوصلہ و عزائم کے عنوان پر پروگرام منعقد کیا جارہا ہے مسٹر نور الحسن آئی پی ایس کے علاوہ دیگر معزز شخصیتوں کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جارہا ہے مذکورہ پروگرام کی تاریخ اور جگہ کا عنقریب اعلان کیا جائیگا.
بشکریہ آئی این اے نیوز