دو سہیلیوں کا آپس میں شادی کا اعلان

یو پی میں سہیلیوں نے آپس میں شادی کا اعلان کر دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا . میڈیا کے مطابق یو پی کے ضلع میرٹھ میں گھر سے غائب 2 لڑکیوں نے واپس آ کر شادی کرنے کا فیصلہ سنا دیا .

دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ نے اس شادی کی زبردست مخالفت کی .

پولیس کا کہنا ہے کہ لساڑی گیٹ علاقے کے سمر گارڈن میں رہنے والی دونوں لڑکیاں پڑوسی ہیں اور بچپن سے ہی ان کے درمیان گہری دوستی ہے
دونوں لڑکیاں گھر سے فرار ہوگئیں ان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس سٹیشن میں درج نہیں کرائی گئی بلکہ ان کے گھر والوں نے لڑکیوں کی تلاش شروع کردی ، تاہم دونوں لڑکیاں گھر واپس آگئیں .

دونوں اپنے گھر والوں سے ضد کرنے لگیں کہ وہ آپس میں شادی کرینگی جس پر دونوں کے اہل خانہ نے اس شادی پر اعتراض کیا اور منع کرنے پر لڑکیوں نے خود کشی کرنے کی دھمکی دینی شروع کر دی .

آخر کار علاقے کے لوگوں نے سمجھا بجھا کر دونوں کو مطمئن کیا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading