دوہری بچہ دانی والی ماں کے ہاں لگا تار دو دن میں دو بچیوں کی پیدائش

امریکا میں ایک خاتون کے ہاں دو دن میں دوبچیوں کے پیدائش کے واقعے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ خاتون کی دوہری بچہ دانی کی وجہ سے الگ الگ دنوں میں دو ننھے مہمان دنیا میں آئے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور انوکھا کیس ہے۔

امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والی دوہری بچہ دانی والی خاتون نے صحت مند جڑواں بچیوں کو جنم دیا۔ اس نے لگاتار دو دن انہیں جنم دیا اور ہسپتال میں بچیوں کی پیدائش ہوئی۔

کیلسی ہیچر جو اب پانچ بچوں کی ماں ہیں نے سوشل میڈیا پراعلان کیا کہ اس نے اور اس کے شوہر کالیب نے منگل کی شام راکسی لیلا کا استقبال کیا۔ راکسی ان کی پہلی جڑواں بچی ہے۔ اس کے بعد اگلے روز اس کی بہن ریبل کو دنیا میں آئے۔

کیلسی نے انسٹا گرام پران بچیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہماری دو بچیوں کی معجزنہ پیدائش ہوئی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا نادر کیس ہے۔ ان بچیوں کی پیدائش میں ایک دن کا فرق ان کی سالگرہ میں بھی فرق ڈالے گا یعنی دونوں کی سالگرہ بھی الگ الگ منائی جائے گی‘‘۔

کیلسی ہیچر کے انوکھے کیس کی خصوصیت ایک نایاب ڈبل بچہ دانی ہے۔ وہ وہ حاملہ ہوئی تو دونوں بچہ دانیوں میں بچے پیدا ہوئے۔ایسا کیس ایک ملین میں سے ایک ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading