دوسرے دن بھی کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ

نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) ملک میں ساڑھے پانچ ماہ کے بعد کورونا انفیکشن کے معاملے 20 ہزار سے کم ہو نے کے بعد دو دن سے ان میں تقریباً چار سے پانچ ہزار اضافہ ہوا ہے، حالانکہ اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے سرگرم معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انفیکشن کے یومیہ معاملات 163 دن کے بعد منگل کے روز 20 ہزار سے کم ہو گئے تھے، لیکن بدھ کے روز یہ پھر بڑھ کر 23 ہزار اور جمعرات کو یہ تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24712 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 29791 مریض صحتمند ہونے سے کورونا سے صحت م ند ہونے والوں کی تعداد 96.93 لاکھ اور ری کوری کی شرح 95.75 فیصد ہوگئی۔

فعال معاملات 5391 کم ہوکر 2.83 لاکھ رہ گئے اور ان کی شرح 2.80 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 312 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ، اموات کی تعداد بڑھ کر 146756 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading