دودھ میں اس چیز کو ملا کر روزانہ رات میں پینے سے,,,,,,,

سبھی کو معلوم ہے کہ دودھ کیلشیم کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ روزانہ دودھ پینے سے جسم میں کیلشیم کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دودھ میں پوٹاشیم کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو ایک ضروری غذائی جز ہے۔ یہ خون کے دباؤ کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے، اسی لیے روزمرہ کی خوراک میں دودھ کا شامل ہونا ضروری ہے۔

دودھ صحت کی کئی پریشانیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اگر دودھ میں ہلدی ملا کر پیا جائے تو یہ اور بھی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ کو رات میں نیند نہ آنے کی شکایت ہے تو روزانہ رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ میں ہلدی ملا کر پئیں۔ اس سے نہ صرف نیند بہتر آئے گی بلکہ صحت سے جڑی کئی پریشانیاں بھی دور ہوں گی۔

ہلدی قوتِ مدافعت بڑھانے میں مفید سمجھی جاتی ہے۔ اگر ہلدی اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال کیا جائے تو آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بیماری کے دوران بھی اس کا استعمال خاص طور پر فائدہ مند ہوتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading