دنیا کی سب سے مہنگی سبزی جو 30 ہزار روپے فی کلو ملتی ہے

نئی دہلی: کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ دنیا کی مہنگی ترین سبزی کون سی ہے اور اس کی کتنی قیمت ہے؟ آج ہم آپ کو مشرومز کی ایک ایسی قسم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دنیا کی مہنگی ترین سبزی قرار دی جاتی ہے اور اس کی قیمت اتنی ہے کہ سن کر آپ مبہوت رہ جائیں گے . انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ہمالین مشرومز ہیں جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں پیدا ہوتے ہیں .

شہد کے چھتے کی طرح نظر آنے والے ان مشرومز کی دنیا میں اس قدر مانگ ہے کہ یہ لگ بھگ 30ہزار بھارتی روپے فی کلوگرام کی قیمت میں فروخت ہوتے ہیں.اس لحاظ سے یہ زعفران اور کستوری کے ہم پلہ خیال کیے جاتے ہیں.

یہ مشرومز ہماچل پردیش اور اترن چل سمیت جموں و کشمیر اور کچھ پاکستانی علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں. ان مشرومز کا نام ’گوچی ‘ (Gucchi)ہے اور ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں باقی مشرومز کی طرح کاشت نہیں کیا جا سکتا.

یہ صرف قدرتی طور پر ہی اپنے ماحول میں اگتے ہیں. بارش کے موسم میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں یہ مشرومز کافی مقدار میں اگتے ہیں اور غذائیت میں مشرومز کی باقی اقسام سے کہیں بہتر ہوتے ہیں. ان میں منرلز، فائبر، آئرن اور وٹامن ڈی سمیت دیگر غذائی اجزاءبھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں. یہ جسم میں تیزابی مادوں کو جمع ہونے سے روکنے اور کولیسٹرول کو مستحکم رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading