ناندیڑ، 19 جون: (ورق تازہ نیوز)آئندہ جون-جولائی 2025 کے دوران منعقد ہونے والے جماعت دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں نقل اور دیگر بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ راہول کڑدیلے نے ضلع کے 18 امتحانی مراکز کے اطراف امتناعی احکام جاری کیے ہیں۔
یہ حکم بھارتی شہری سلامتی کوڈ 2023 کی دفعہ 163 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔حکم کے مطابق، ہر امتحانی مرکز کے اطراف 100 میٹر کے دائرے میں 24 جون سے 14 جولائی 2025 تک (اتوار اور تعطیلات کے علاوہ) صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک صرف امتحان سے متعلقہ طلبہ، افسران و عملے کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔اس دوران کسی بھی عام شہری کو کسی بھی قسم کا الیکٹرانک آلہ جیسے کیلکولیٹر، ریڈیو، لیپ ٹاپ وغیرہ لے جانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر پبلک ٹیلی فون، ایس ٹی ڈی بوتھ، موبائل، فیکس، زیروکس مشین، پیجر اور لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔