دستور اورجمہوریت کوبچانے کیلئے ناندیڑمیں اپوزشن پارٹیاں متحد

ناندیڑ ©: 8اگست(ورق تازہ نیوز)ملک اور ریاست میں برسراقتدار بی جے پی نے فرقہ پرستی ‘ذات پات کی سیاست کو کھاد پانی دیا ہے جس کی وجہہ سے کسان ‘ کھیت مزدور ‘ صنعتکار ‘ تاجر ‘ اقلیتی طبقہ ‘دلت ‘قبائلیوں کیساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔ بی جے پی کے اس رویہ سے ملک کا دستور اورجمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اسے بچانے کےلئے ضلع کے تمام اپوزشن جماعتوں کے لیڈران متحد ہوگئے ہیں ۔ا س ضمن میں ایک اجلاس سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راوچوہان کی موجودگی میں منعقد ہوا ۔ ملک میں دہشت کاماحول ہے ۔سماج میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے او رخود کوغیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ان تمام حالات پر سنجیدگی سے غوروخوص کیلئے ناندیڑضلع کے تمام اپوزشن جماعتوں کے اہم لیڈران کا اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر اشوک راو کے علاوہ سابقہ وزیر کمل کشور کدم ‘ سابقہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹروینکٹیش کابدے ‘ سابقہ وزیررابطہ ڈی پی ساونت ] وسنت راوچوہان ‘امراجورکر ‘ سی پی ایم کے کامریڈ وجئے گابھنے ‘ سی پی ایم کے کامریڈ پردیپ ناگاپورکر ‘ پی آر پی کے باپوراوگجھارے ‘سوابھیمان شیتکری سنگھٹنا کے ڈاکٹر پرکاش پوپڑے ‘جنتادل (سیکولر) کے ڈاکٹر کرن چدراوار‘ سابقہ میئر عبدالستار بھی موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading