دبئی بس حادثہ: ہلاک شدگان 11 ہندوستانیوں کے جنازوں کی وطن واپسی کا عمل مکمل

دبئی: عید کی چھٹیاں منا کر جمعرات کے روز عمان کے مسقط شہر سے دبئی لوٹ رہے بس حادثے کے شکار بنے ہندوستانیوں کے جنازوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل اتوار کے روز مکمل کر لیا گیا۔

ایک افسر نے گلف نیوز کو بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز میں آخری تین جنازوں کو بھیجے جانے کے ساتھ 11 ہندوستانیوں کے جنازوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل مکمل ہو گیا۔ طیارہ اتوار کو دبئی سے علی الصبح 3.39 بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوا۔

دریں اثنا سب سے کم عمر کی ہلاک ہونے والی 22 سالہ روشنی مولچندانی کے اہل خانہ نے ہفتہ کی شام کو جبل علی کریمیٹوریم میں ان کی آخری رسومات ادا کیں۔

مسقط-دبئی بس کے حادثہ کا شکار ہونے والے 17 افراد میں سے 12 کی شناخت ہندوستانی شہریوں کے طور پر ہوئی تھی۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے۔

دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل وپل نے ہفتہ کی صبح گلف نیوز کو بتایا تھا کہ ہندوستانیوں کے جنازوں کو ان معاملات میں ایئر انڈیا کے ذریعے مفت بھیجا جائے گا، جہاں عاجر خرچ برداشت نہیں کر رہے ہیں۔

دبئی میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ نے مفت سفری دستاویزات جاری کیے تھے اور ان معاملات میں بھی خرچ کی پیشکش کی تھی جہاں اہل خانہ کو مدد درکار تھی۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading