خواتین کے تحفظ کی تمام ذمہ داریاں انتظامیہ پر ڈالنا درست نہیں: بھاگوت

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا کہ خواتین کے تئیں احترام کی تعلیم گھر سے ملنی چاہیے اور تحفظ کی تمام ذمہ داریوں کو انتظامیہ پر چھوڑنا درست نہیں ہے۔

موہن بھاگوت نے اتوار کو لال قلعہ کے میدان میں جیو گیتا سنستھان کی جانب سے منعقد یک روزہ ’گیتا پریرنا مہوتسو (ترغیبی نمائش)2019 سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا کا اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا، کہ خواتین کے تحفظ کی پوری ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت کی ہے لیکن سب کچھ انہی پر چھوڑنے سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے گیتا کو زندگی کا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے پوری دنیا کا بنانے کے لیے خود سے آغاز کرنا ہوگا۔ ملک کے 130 کروڑ عوام کو اسے گھر گھر لے جانا ہوگا۔

آل انڈیا امام تنظیم کے سربراہ عمیر احمد الیاسی نے حیدرآباد میں جنسی زیادتی اور قتل کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی روح کی خاطر امن و سکون کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔

اس موقع پر خواتین واطفال کی فلاح بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے سادھو۔سنتوں سے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا، کہ خواتین کا احترام اور ان کا تحفظ نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ اس کی دھرم خود ہدایت دیتا ہے لہٰذا آپ اس کا ذکر خصوصی طور پر کریں۔ انہوں نے نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین میں نقص تغذیہ کے تئیں ہر کسی کو بیدار کرنے کی درخواست کی۔

سادھوی ریتمبھرا نے کہا، کہ ہندوستان جیسے ملک کو زیبا نہیں دیتا کہ یہ بد عنوانوں اور جنسی زیادتی کرنے والوں کا ملک کہلائے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading