خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے حاجیوں کیلئے 19 جولائی کو نشست

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)حج ۲۰۲۵ ء مطابق ۱۳۴۶ ھ سے واپس وطن لوٹنے والے حجاج کرام کو دلی مبارکباد۔ امید ہے آپ کا سفر بخیر و خوبی انجام پایا ہوگا اور آپ کی صحت اللہ کے فضل و کرم سے بہتر ہوگی ۔ عرض گذارش یہ ہے کہ پچھلے چند سالوں میں خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کا یہ معمول رہا ہے کہ حج سے واپس آنے والے حجاج کرام کی ایک نشست کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں حجاج کرام کے سفر کے احوال اور آئندہ زندگی کیسی گزارنی ہے اس کے تعلق سے علماء کرام کی چند گزارشات حجاج کرام سے کی جاتی ہیں ۔

ایسا ہی ایک پروگرام خدمت حجاج میٹی ناندیڑ کی جانب سے مورخہ ۱۹ جولائی ۲۰۲۵ ء م ۲۳ محرم الحرام ۱۳۴۷ھ بروز ہفتہ کو بمقام انور گارڈن فنکشن ہال ، مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ میں صبح09:00 بجے سے ظہر کی نماز تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس میں مستورات کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ آپ تمام حجاج کرام سے گزارش ہے اس پروگرام میں شرکت فرمائیں۔ مزید معلومات کیلئے اس موبائل نمبر پر ربط قائم کریں 9860734341

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading