ناندیڑ:30. مارچ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابقہ سپرنٹنڈنٹ اور شہر کی معزز شخصیت جناب شیخ مخدوم ولد شیخ حیدر عمر 75 سال ساکن قلعہ روڈ ناندیڑ کا حیدرآباد میں آج صبح دوران علاج انتقال ہوگیا۔ شیخ مخدوم صاحب ملنسار اور بہ اخلاق اور بہ کردار شخصیت کے حامل تھے۔
انکے انتقال کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے شیخ جمیل سابقہ ملازم ناندیڑ کارپوریشن نے کہا کہ کچھ دنوں سے مخدوم صاحب حیدرآباد کے خانگی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن آج صبحِ وہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کے دو فرزندانِ ندیم احمد اور ڈاکٹر سہیل احمد حال مقیم امریکہ اور ذکی احمد بھی حیدرآباد میں موجود ہے۔شیخ مخدوم کے جسد خاکی کو لے کر ناندیڑ روانہ ہوچکے ہیں۔ نماز جنازہ آج شب ساڑھے دس بجے جامع مسجد ادا کی جائے گی اور تدفین سرائے میر عالم ناؤ گھاٹ قبرستان میں ہوگی۔
اللہ تعالی سے دعاہیکہ وہ مرحوم کو اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ ادارہ ورق تازہ بھی مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے