ناگپور، 24 دسمبر (یو این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ شکل نے خوف و ہراس پھیلا رکھی ہے، جبکہ مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں ایسے ہی ایک مریض کا پتہ چلا ہے۔ناگپور ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔
ناگپور سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ شخص کو بدھ کے روز جانچ کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی اس خدشہ کے پیش نظر بھیجا گیا وہ کووڈ 19 کی تبدیل شدہ شکل سے متاثر ہوسکتا ہے ۔
تحقیقات کے ذریعے اس بات کا پتہ لگانا تھا کہ آیا اس میں اس وائرس کے کچھ حصے(B.1.1.7) ہیں جیسے برطانیہ میں پائے جاتے ہیں۔ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جس شخص کی جانچ پڑتال کی گئی تھی وہ 29 نومبر کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔
دسمبر کے اوائل میں اسے بخار ہوا تھا اور اس کی علامات بھی کورونا وائرس سے وابستہ علامت پائی گئی تھی اور اس کے 14 دسمبر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی۔
سب جھوٹ کا بول بالا کیا جارہا ہے