خبردار!شہر میں استعمال شدہ ماسک سے تیار پائیدان کی فروخت‘ میونسپل کارپوریشن کی کاروائی

ناندیڑ:12 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) شہر میں ایک چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے دور میں استعمال ہونے والے ماسک کی ری سائیکلنگ سے بنائی گئے پائیدان بازارمیں فروخت کئے جارہے ہیں۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے آئی ٹی آئی کارنر پر ایسے بیرون شہروں کے تاجروں کے خلاف کارروائی کی ہے اور فروخت کے لیے لائے گئے پائیدان کو ضبط کیا ہے۔

ماسک سے بنے پائیدان شہر کے چوکوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔ کچھ بیرون شہرکے تاجر یہ پائیدان شہر میں فروخت کر رہے تھے۔ استعمال شدہ ماسک سے تیار پائیدان شہر میں بڑے پیمانے پر فروخت ہورہے ہیں۔ جس کی اطلاع میونسپل کارپوریشن دستہ کو ملنے پر انھوں نے شہر کے آئی ٹی آئی کارنر پر کاروائی کرکے تاجروں پائیدان ضبط کرلئے ہیں۔

جب تاجروں سے اس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے تسلیم کیا کہ کورونا کے دو ر میںاستعمال ماسک کی ری سائکلینگ کرکے ان سے پائیدان تیارکئے گئے ہیں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو نے بتایا کہ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ سامان دہلی اور راجستھان سے شہر میں فروخت کے لیے لایاجارہاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading