خانگی اسکول کی مسلم طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی, پی ٹی ٹیچر ناگ راجو گرفتار

حیدرآباد: کاماریڈی کے ایک خانگی اسکول کی مسلم طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کاماریڈی کے جیون دان اسکول کے پی ٹی ٹیچر نے مسلم لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی لڑکی کے رشتہ داروں اور مقامی افراد نے اسکول پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

تفصیلات کے مطابق جیون دان اسکول میں یوکے جی جماعت میں زیر تعلیم 6 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ ہفتہ کے روز پی ٹی ٹیچر ناگ راجو نے جنسی زیادتی کی تھی ۔ اتوار کو لڑکی کی طبعیت اچانک بگڑ گئی اور گھر والوں نے اُسے اسپتال منقل کیا جہاں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا پتہ چلا۔

لڑکی کے افراد خاندان نے اس واقعہ کی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے پیر کو پی ٹی ٹیچر ناگ راجو کو گرفتار کرلیا۔

اس واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہی لڑکی کے رشتہ داروں ، عوام ا ور سیاسی قائدین کی تعداد اسکول پہنچ کر احتجاج شروع کردیا اس کے فوری بعد پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔ احتجاجیوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading