خانقاہ محفل منصوریہ کھنڈی پاڑہ میں زیارت موئے مبارک کا اہتمام کیا گیا

خانقاہ محفل منصوریہ کھنڈی پاڑہ میں زیارت موئے مبارک کا اہتمام کیا گیا
(آفتاب شیخ)
میلادالنبی کے سلسلے میں ایک پروقار محفل کا انعقاد خانقاہ محفل منصوریہ کھنڈی پاڑہ، بھانڈوپ ممبئی میں حضرت صوفی عبد النعیم عطاء شاہ قادری چشتی ابوالعالی دامت برکاتہم علیہ کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں میں ممبی، تھانے، بھیونڈی و اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں صوفیا عظام، علماء اکرام، مریدین، معتقدین، مرد و خواتین نے شرکت کی اور عشاق رسول ﷺ کی ایک بڑی تعداد پہنچی۔
موئے مبارک دیکھنے کے لئے مرد و خواتین کی علیحدہ علیحدہ قطاریں لگائی گئیں۔ منتظمین نے موہ مبارک جو کہ ایک انتہائی خوبصورت ڈبیا میں رکھا گیا تھا۔ انتہائی ادب کے ساتھ زیارت کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر عشاق رسول ﷺ کی خوشی دیدنی تھی۔
محفل میں شہر و اطراف کی نامور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے کلام پیش کیں اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ صوفی عبد النعیم عطاء شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ یہاں گذشتہ سترہ سال سے ماہ نور کی چھٹی پر زیارت موئے مبارک کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ملک کے کونے کونے سے لوگ و وابستگان سلسلہ یہاں زیارت کے لیے تشریف لاتے ہیں اور ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حاضرین نے میلاد مصطفی میں شریک نعت خوانوں کو خوب داد دی اور منتظمہ اعلی حافظ سلطان صلاح الدین نعیمی و دیگر احباب کی کاوشوں کو سراہا۔ محفل میں موئے مبارک و چہرہ انور کے بال و زلف مبارک، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کملی کا ٹکڑا کے ساتھ ساتھ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم، حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ علیہ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ علیہ، حضور غوث الاعظم حضرت عبدالقادر جیلانی کے موئے مبارک، حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہما کی چنری کا ٹکڑا، حضور غوث الاعظم دستگیر کے خرقہ کا ٹکڑا اور دیگر تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی۔ اختتام میں حاضرین نے خوبصورت انداز میں سلام پیش کیا اور صوفی عبدالنعیم عطاء شاہ نے عالم اسلام کے لیے دعا فرمائی ۔ حاضرین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد حاضرین کے لئے لنگر رسول کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading