خاتون آئی اے ایس افسر نے کی گوڈسے کی تعریف، کانگریس نے کیا کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس نے مہاراشٹر کیڈر کی انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) افسر ندھی چودھری کی جانب سے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کرنے کے خلاف وزیر اعلی دویندر فرنویس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر پرگیہ ٹھاکر، پھر پارٹی ممبر اسمبلی اوشا ٹھاکر اور اب مہاراشٹر سے آئی اے ایس افسر ندھی چودھری نے گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعلی فڑنویس کو فوری طور، آئی اے ایس افسر پر کارروائی کرنی چاہئے۔ باپو کے 150 ویں یوم پیدائش پر بی جے پی گوڈسے کی ستائش کیوں کر رہی ہے؟‘‘


ندھی چودھری نے اپنے متنازعہ ٹویٹ میں مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا شکریہ کیا تھا۔ اپنے ٹویٹس میں ندھی نے لکھا کہ ’’150 ویں جينتی کو منانے کے پیچھے کیا مقصد ہو سکتا ہے۔ یہ درست وقت ہے کہ ملک کی کرنسی سے ان کی تصویر ہٹائی جائے اور ان کے اسٹیٹس کو بھی دنیا سے ہٹایا جانا چاہئے۔ اب ہمیں ایک سچی خراج عقیدت پیش کرنے کی ضرورت ہے … شکریہ گوڈسے 30 جنوری 1948کے لئے‘‘۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading