حکومت کسانوں سے بلاشرط وتعصب بات چیت کرے گی: ہردیپ سنگھ پوری

حکومت کسانوں سے بلاشرط وتعصب بات چیت کرے گی: ہردیپ سنگھ پوری

حکومت نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ تحریک چلارہے کسانوں سے بات چیت کرکے ان کے معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے اور بات چیت کے لئے نہ کوئی شرط لگائی گئی ہے اور نہ ہی دل میں کوئی تعصب ہے شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کسانوں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بار بار کہا ہے کہ تحریک کررہے کسانوں کے مسائل کو بلاتعصب یا شرط کے سنا جائے گا کھلے دل سے غور و خوض کیا جائے گا۔ حکومت کسانوں کے ہرمسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading