ناندیڑ: یہ اولڈ ایج ہوم 20 سے 25 افراد پر مشتمل ہیں۔ جس کی ذمہ دار ناندیڑ کی جانی مانی شخصيت *سُریکھا پاٹنی* ہے۔ سُریکھا پاٹنی نے اولڈ ایج ہوم میں ایک پروگرام ارینج کیا اور جماعت اسلامی کے سبھی خواتین کا تہہ دل سے استقبال کیا ۔ اس پروگرام میں سب سے پہلے جماعت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد تمام جماعت کے مرد و خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اور سُریکھا پاٹنی کی اس خدمت کی حوصلہ افزاٸ کی۔
اس پروگرام کہ بعد اولڈ ایج ہوم کی معمر افراد میں پھلوں کی تقسیم کی گٸ ۔ اور تمام افراد کی مزاج پُرسی کی گٸ ۔ تمام معمر افراد جماعت اسلامی کی اس پیش قدمی پر خوشی کا اظہار کیا اور دوبارہ آنے کی پیشکش کی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ناندیڑ