ناندیڑ:8جولائی:(نامہ نگار) شیخ طریقت حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی دامت برکاتہم (ساجدہ نشین خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں) کی زیر سرپرستی ایک روزہ اجتماع برائے تصوف وسلوک بتاریخ 9جولائی 2024 بروز منگل بوقت تہجد سے رات 10بجے تک بمقام مسجد قباء دیگلورناکہ ناندیڑ منعقد کیاگیاہے۔
اس اجتماع کی تربیت کچھ اسطرح رہے گی کہ بوقت تہجد ذکر ودعاء، بعد نماز فجر حضرت والاکا مختصرخطاب ہوگا۔ 10:6 پر نماز اشراق کی ادائیگی ،30:6 پر چائے ناشتہ وآرام۔ 11بجے سے 12بجے تک کتابی تعلیم ہوگی جبکہ 12سے 30:1 تک مریدین سے ملاقات ۔ نماز ظہر سے پہلے کھاناہوگا جبکہ بعد نماز ظہر خطاب ۔
بعد نماز عصر مختصر خطاب وچائے ناشتہ۔ بعد نماز مغرب حضرت والاکا عمومی خطاب ذکر وبیعت اور اختتامی دعا ء ہوگی۔ مریدین ومتوسلین ونوجوانان شہر ناندیڑ نے عوام الناس سے کثیرتعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔