اردو زبان کی شیرینی سے سامعین متاثر.. جماعت دہم کے طلباء کی وداعی..
اوسہ(شہاب مہدی کبیر)اوسہ کے حضرت سورت شاہ اردو پرائمری و ہائی اسکول میں ثقافتی پروگرام کاانعقادکیا گیا. اس کاافتتاح صدر مدرس محمدشفیع الدین پٹیل نے کیا.مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ رضیہ پٹیل باجی موجود تھیں.جماعت اول تا دہم کے طلباء و طالبات نے حمد و نعت شریف کے علاوہ تعلیم کی اہمیت،ماں سے محبت ،والدین کی خدمت، نصاب پر مبنی مکالمے، حب الوطنی کے گیت،راکٹ،ڈاکٹر مکھی مچھو،اور جہیز کی لعنت، جیسے سنجیدہ ڈرامے اور مزاحیہ ڈراموں کو پراثرانداز میں پیش کر کے سامعین کی دلچسپی کو بنائے رکھا.اردو زبان میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آنے سے اولیائے طلباء کثیر تعداد میں شرکت ہوئے اور اردو زبان کی شیرینی اور لہجے میں تہذیب سے متاثر ہوئے.اس موقع پر اولیاء طلباء نے کہا کہ پہلی مرتبہ اردو زبان میں ثقافتی پروگرام دیکھنے پر محسوس ہوا کہ اردو زبان بھی کسی دوسری زبان سے کم نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے. محترمہ رضیہ باجی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.طلباء کی پیشکش سے متاثر ہوکر سامیعن نے طلباء کو نقد رقومات دے کر حوصلہ افزائی کی.شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقے میں بھی ادب و تہذیب کو پروان چڑھانے کے لئے اردو ذریعہ تعلیم ناگزیر ہے.اس ثقافتی پروگرام کی نظامت جماعت دہم کی طالبات اصباح پٹیل، شیخ تزئین قدوس اور الماس نے کی.محمدمسلم کبیر نے شکریہ ادا کیا.اس پروگرام کوکامیاب بنانے کے لئے ایم ایم باجی،ذرگر زاکر سر، محمد عبدالغنی سر،سید مہرالنساء باجی، بدیع الدین پٹیل سر،قاضی شاذ سر،انعامدار ثناء باجی،منگلے شبانہ باجی،شیخ چاند سر، قاضی یاسر عرفات،شیخ وحیدہ باجی،حنا باجی،ماہ نور باجی،سمیہ باجی جویریہ باجی نے کوشش کی.اس موقع پر اسکول سطح پر لئے گئے مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں اسنادات و انعامات بھی تقسیم کئے گئے.
امسال جماعت دہم کے طلباء کو جماعت نہم کی طلباء نے صدر مدرس محمد شفیع الدین پٹیل یی صدارت میں ایک وداعی تقریب کا انعقاد کیا.اس موقع پر محمدمسلم کبیر، بدیع الدین پٹیل،قاضی شاذ علی،شبانہ منگلے باجی،ثناء انعامدار باجی نے طلباء کو امتحان کی تیاری اور مطالعہ کے طریقہ کار پر مفید معلومات دیں.جماعت دہم کی طالبات نے اساتذہ کی سرپرستانہ محبت اور تربیت کا تذکرہ کیا اور اساتذہ کی نصیحتوں پر عمل آوری کا تیقن دیا.