حسن علی نے ٹیم کے سجدۂ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کے سجدۂ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹیم پاکستان کے سجدہ کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

حسن علی نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ الحمداللّٰہ الحمداللّٰہ۔ حسن علی نے تصویر کے ساتھ قومی پرچم بھی شیئر کیے ہیں۔پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔