حرم شریف میں زم زم کی سربراہی بحال

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کولنگ اور ایئرکنڈیشنگ کے دو بڑے پلانٹ زائرین کو خوشگوار موسم فراہم کر رہے ہیں۔ یہ دنیا کے بڑے پلانٹ میں سے ایک ہیں۔ ایئرکنڈیشنگ پلانٹس کی صفائی اور اصلاح و مرمت کا انتظام چوبیس گھنٹے موجود ہے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے دنیا کے دو بڑے کولنگ اور ایئرکنڈیشنگ پلانٹس کا انتظام کیا ہے ان میں سے ایک اجیاد پلانٹ ہے جو 35.300 ٹن کولنگ فراہم کرتا ہے۔اس میں سے 24.500 ٹن کولنگ استعمال کی جا رہی ہے۔ دوسرا نیا سینٹرل پلانٹ ہے جو ایک لاکھ 20 ہزار ٹن کولنگ پاور کا ہے۔

Leave a comment