حراء انگلش اسکول میں دہم جماعت کے لئے الوداعی تقریب

بھیونڈی(ورق تازہ نیوز)حراء انگلش اسکول میں نہم جماعت کی جانب سے دہم جماعت کی الوداعی تقریب کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شعبہ حفظ کے طلباء نے اپنی مترنم آواز میں نعت شریف کا نورانی سماں باندھ کر حاضرین کی روح کو معطر کیا۔نہم جماعت کے طالب علم ملباری اسد نے اپنی تقریر کے ذریعے دہم جماعت کے ساتھیوں کو الوداعی پیغام دیا۔اپنی صدارتی تقریر میں پرنسپل محترمہ فارحہ مومن نے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے کچھ اہم نقاط بتائے۔جس سے دسویں بورڈ امتحان میں وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مارکس حاصل کرسکیں۔ ساتھ ہی ساتھ محترم الحاج رحیب رضا صاحب نے طلبہ کو ہر غیر اخلاقی فعل سے پرہیز کرتے ہوئے اپنی محنت اور سعی پیہم کی مدد سے کامیابی حاصل کرنے کی نصیحت کی اور محترم سروش بھورے صاحب نے بوڑد امتحان کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔کلاس ٹیچر محترم شکیل سر،عرفان سر، پوار سر،دھمال سر نے بچوں کو اسکول میں دی گئی تعلیم پر عمل کرنے کی اور آنے والے امتحان میں عمدہ کامیابی حاصل کرنے کی گزارش کی ۔ناظم تقریب نہم جماعت کے طالب علم ملباری اسد نے کی۔رسم شکر نہم جماعت ہی کے طالب علم قادری مصطفی نے ادا کی۔آخر میں دہم جماعت کے طلبہ نے یہ عزم کیا کے ہم محنت ولگن کے ساتھ پڑھائی کرکے اچھی کامیابی حاصل کرینگے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading