حج 2026 کیئے ناندیڑ ضلع سے 445 عازمین حج کا انتخاب, فہرست دیکھیں

ناندیڑ۔13؍اگست ( حیدر علی):ناندیڑ ضلع سے سال2026؍ کے لئے جملہ445؍ خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔منتخب شدہ عازمین کو خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ اور خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔امسال ناندیڑضلع سے عام زمرے اور محفوظ زمرے میں جملہ704؍ عازمین حج نے اپنی درخواستیں اسٹیٹ حج کمیٹی مہاراشٹر کو روانہ کی تھی۔

محفوظ زمرے میں110؍عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ عام زمرے کے تحت335؍ عازمین کا قرعہ اندازی کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔ بقیاء عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ منتخب شدہ عازمین حج کو پہلی قسط فی عازم 1 لاکھ 52 ہزار 300 روپے 20 اگست 2025 تک ادا کرنا ہوگا۔

پہلی قسط ادا کرنے کے لیے لگنی والی پے سلیپ حاصل کرنے کے لیے ایان ٹائور دیگلور ناکہ پر واقع خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر یاقیوم کامپلیکس دیگلورناکہ پر واقع خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے برانچ آفس زوم کمپیوٹر، روبرو مسجد ہدیٰ کے دفتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔9860734341,9970799786,997559878

Haj list in PDF Format

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading