بیس لاکھ سے زیادہ عازمین میدان عرفات پر جمع
حج 2019 اس وقت شباب پر ہے اور بیس لاکھ سے زیادہ عازمین عرفات کے میدان میں جمع ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز منیٰ میں قیام کے بعد عازمین آج صبح یعنی 9 ذی الحجہ سے میدان عرفات کے لئے روانہ ہوئے، ہیں جہاں انہیں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنا ہے۔ وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔
عازمین حج کے لیے پوری دنیا میں ہو رہی دعائیں، نیک خواہشات کا اظہار
ایک طرف فرزندانِ توحید حج کے مناسک پورے کرنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف پوری دنیا سے ان عازمین حج کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ خصوصاً سوشل میڈیا پر عازمین حج کی خیر و عافیت کے لیے خوب دعائیں ہو رہی ہیں۔
اللہ سے دعا ہے جو لوگ حج پہ حرم پاک موجود ہیں ان کا حج اور دعائیں قبول فرمائے اور سب مسلمانوں کو اس سعادت سے بہرہ مند فرمائے آمین پیارے وطن اور اس کے باسیوں کو اللہ کریم امن خوشحالی اور دشمنوں سے محفوظ رکھے. اور دنیا میں جہاں جہاں مسلمان ہیں اللہ پاک انکی مدد کر آمین #Hajj2019
— Shafak Zahra ??? (@SyedashafakPTI) August 10, 2019
مسجدالحرام میں غلاف کعبہ تبدیل
ایک طرف عازمین حج کے عرفات پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی میڈیا کے مطابق 20 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید اب تک عرفات پہنچ چکے ہیں۔ اس درمیان مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا عمل بھی پورا ہو گیا ہے۔ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔
#عاجل
بدء مراسم تغيير كسوة الكعبة المشرفة بالمسجد الحرام .#الحج— جريدة الوطن السعودية (@AlwatanSA) August 9, 2019
أكثر من مليوني حاج على عرفات بأمن وطمأنينة#حج_1440#صحيفة_الوطنhttps://t.co/UhI98jRGSV pic.twitter.com/KdQferFvAc
— جريدة الوطن السعودية (@AlwatanSA) August 10, 2019
لاکھوں فرزندان توحید مناسکِ حج ادا کرنے میں مصروف
لاکھوں فرزندان توحید اس وقت مناسکِ حج میں مصروف ہیں اور سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ لبیک اللہم لبیک کے فلک شگاف نعرے چاروں طرف گونج رہے ہیں۔ اس مرتبہ سعودی عربیہ اور ارب نیوز نے پہلی بار خاتون کوریج ٹیم متعارف کرایا ہے۔ عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل عباس نے اس سلسلے میں خاتون ٹیم کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں اور انھوں نے کہا کہ ’’آپ نے ہمیں فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘
Introducing #SaudiArabia ‘s and @arabnews’s first ever all-female #Hajj coverage team. Good luck ladies, you make us proud ✌️ https://t.co/gPUwfzaVVN pic.twitter.com/ZAsYX0dvsG
— Faisal J. Abbas (@FaisalJAbbas) August 9, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
