لاہور، 20 اگست (یو این آئی)پاکستان میں پابندشدہ تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور 65 دیگر کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کرانے کے لئے منگل کو لاہور ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ہائی کورٹ اس عرضی پر 22 اگست کو سماعت کرے گی۔ عرضی جماعت کے اہم لیڈر ملک ظفر اقبال نے دائر کی ہے جس میں پاکستانی حکومت، پنجاب حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے علاقائی ہیڈکوارٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔اس ایف آئی آر میں اقبال کا نام بھی ہے۔ اقبال کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر بغیر کسی قانونی حق کے درج کیا گیا ہے جس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔