حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر 11A کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ : حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ میں سیٹ 11A پر ایک مسافر اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔

جی ایس ملک نے کہا ہے کہ زندہ بچ جانے والے مسافر اس وقت ’ہسپتال میں زیر علاج ہیں‘۔

بی بی سی ویریفائی نے ہوابازی کے ماہرین سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اس بارے میں اپنی دانشمندانہ رائے دیں کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے آج کے حادثے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے پروں کے فلیپس کی حالت پرواز کے دوران پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

طیارہ حادثے سے متعلق ایک ویڈیو میں طیارہ نیچے کی طرف جاتا ہوا نظر آرہا ہے اور پھر زمین سے ٹکراتے ہوئے ایک زبردست دھماکہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

ہوابازی کے تجزیہ کار جیفری تھامس کا کہنا ہے کہ ’جب میں ویڈیو دیکھ رہا تھا تو انڈرکیریج کھلا ہوا تھا، لیکن فلیپس بند تھے۔‘ اس کا مطلب ہے کہ فلیپس ونگ کے ساتھ برابر تھے، جو اس کے بقول ٹیک آف کے دوران غیر معمولی بات ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ’فلیپس‘ واپس ’ونگ‘ کے برابر آ گئے۔ زیادہ لفٹ بنانے کے لیے ونگ کے سائز کو بڑھانے کے لیے انھیں عام طور پر ٹیک آف پر بڑھایا جائے گا۔

بی بی سی کو انڈیا ایئر کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ایے مسافر کے زندہ بچ جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زندہ بچ جانے والے یہ مسافر برطانوی شہری ہیں جنھوں نے اس حادثے سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

حکام کی طرف سے پہلے شیئر کیے گئے فلائٹ کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ سیٹ 11A پر سوار مسافر وشواش کمار رمیش تھے جو برطانوی شہری ہیں۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ انھوں نے وشواش سے ہسپتال میں بات کی ہے۔ اس زندہ بچ جانے والے مسافر نے میڈیا سے اپنا بورڈنگ پاس شیئر کیا جس پر ان کا نام اور سیٹ نمبر 11A درج تھی۔

اس مسافر نے اس حادثے کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب بہت جلدی میں ہوا۔‘

اس حوالے سے ابھی مزید تفصیلات کا انتطار ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading