نئی دہلی ،2نومبر(یواین آئی)جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو)ٹیچرزایسوسی ایشن کے انتخاب میں بایاں محاذ نے پھر سے بازی مارلی ۔
ایسوسی ایشن صدر اور سکریٹری سمیت سبھی عہدوں پر بائیں بازو کے امیدوار بلامقابلہ انتخاب جیت گئے ہیں ۔اسکول آف کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ڈی کے لوبیال صدر اور شعبہ اقتصادیات کے سرجیت مجمدار سکریٹری منتخب ہوئے ہیں ۔
مسٹر لوبیال مسٹر اتل سود کی جگہ صدر بنے ہیں جنکی میعادکار ختم ہوگئی ۔اسی طرح مسٹر مجمدار مسٹر اویناش کی جگہ سکریٹری بنے ہیں ۔
نائب صدر کےعہدے پر اجمیر سنگھ کاجل اور وشنوپریہ دت بلامقابلہ منتخت ہوئے ہیں جبکہ جوائنٹ سکریٹری کےعہدے پر غزالہ جمیل اور نونیتا موکل ماتھر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔خزانچی کے عہدے پر کالی چتی بابو فاتح ہوئے ہیں اور وہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔