ناندیڑ.ممبئی:(ورق تازہ نیوز) چند روز قبل سول ججز (جونیئر ڈویڑن) جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) مسابقتی مین امتحان ۲۰۲۲ ء کی عارضی انتخابی فہرست اعلان کیا گیا۔ جس میں کل 114 کامیاب امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس با وقار عدالتی امتحان میں 5 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنے اہل خانہ و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
ان کامیاب امیدواروں میں شیخ تنویر رحمن نے پانچواں، شمائلہ صدف سہیل احمد(ساکن ناندیڑ) 19واں ’ ملانی اشفاق شاہجہاں نے ۲۳ واں، شیخ احمد شیخ نصیراحمد نے 73 واں اور رینک حاصل کیا ہے۔ ایم پی ایس سی کے ذریعہ مذکورہ جائیدادکا اشتہارسال ۲۰۲۲ کو شائع ہوا تھا۔ جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کا فارم بھرا تھا۔ خیال رہے کہ یہ امتحان ۳ مراحل میں منعقد ہوتا ہے۔
پہلا مرحلہ پر بیلیم امتحان کا ہوا جس میں ۱۲ ہزارسے زائد طلباءنے شرکت کی تھیں۔ ان میں سے ۱۵۰ اامیدوار میں امتحان کے لئے کوالیفائی ہوئے جس میں سے ۱۳۵۰ طلباءکا انتخاب انٹرویو کے لئے کیا گیا تھا۔ بعد ازیں29 مارچ ۲۰۲۵کے بیچ منعقدہ انٹرویو میں سے 411 امیدواروں کا انتخاب بطور جونیئر مجسٹریٹ کیا گیا ہے۔
حتمی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان تمام کامیاب امیدواروں کو ٹریننگ دینے کے بعد بطور حجز ( (جونیئر ڈویڑن) جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر تقرر کیا جائے گا۔(شمائلہ صدف سے لیاگیا انٹرویو دیکھیں)
