رانچی :27جون ۔ جھارکھنڈ میں سرائی کیلا میں موب لنچنگ کی آگ ابھی سرد بھی نہیں کہ کوڈرما میں ایک بار پھرسےایک نوجوان مشتعل ہجوم کے تشدد کا نشانہ بن گیا۔ کوڈرما کےتلیا تھانہ علاقہ کے جھنڈا چوک کےپاس بھیڑنے چوری کےالزام میں ایک نوجوان کوپکڑا اوراس کی جم کرپٹائی کرڈالی۔ وقت رہتےکچھ لوگوں نےاس معاملے میں بیچ بچاوکیا اورمتاثرہ نوجوان کوبچالیا۔ حالانکہ اس دوران نوجوان کوپیٹ پیٹ کرنصف مردہ کردیا گیا۔سرائی کیلا کے حادثہ سے محتاط کوڈرما پولیس اس معاملے میں کارروائی کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔ مارپیٹ کرنے والے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ ایس ڈی پی او راجندرپرساد نےبتایا کہ ویڈیوفوٹیج کے ذریعہ مارپیٹ کرنے والے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ قانون کواپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سرائی کیلا کے حادثہ سے پولیس متحاط:سرائی کیلا کی طرح اس معاملے میں بھی پٹائی کا ویڈیووائرل ہورہا ہے۔ پولیس کے پاس بھی یہ ویڈیو ہے۔ اسی کی بنیاد پرآگے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سرائی کیلا کے کھرساوں تھانہ علاقہ کےدھاتکی ڈیہہ گاوں میں گزشتہ 17 جون کی رات کو موٹرسائیکل چوری کےالزام میں تبریزانصاری نامی نوجوان کو شرپسندوں نے باندھ کررات بھرپیٹا۔ صبح اسے پولیس کےحوالےکردیا۔ 22 جون کوتبریزکی سرائی کیلا صدراسپتال میں موت ہوگئی۔ اس حادثہ کی ایس آئی ٹی جانچ چل رہی ہے۔ اب تک 11 لوگوں کوگرفتارکیا گیا ہے۔