جو تبلیغی جماعت، دہلی مرکز سے واپس آئے ہیں انھیں از خود ٹیسٹ کے لیے آگے آنا چاہئے: سنجیو کمار

ناگپور ، 06 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں ناگپور ڈویژنل کمشنر سنجیو کمار نے پیر کے روزحضرت نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی مرکزسے واپس آنے والوں کو کورونا وائرس کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آگے آنے کی اپیل کی اور ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں۔رپورٹ کے مطابق ، خیال کیا جاتا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ تبلیغی ہیں ۔

اس کے پیش نظر ، ناگپور ڈویژنل کمشنریٹ نے کہا کہ جو اس ہدایت پر عمل نہیں کریں گے ان پر تعذیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ ناگپور ، وردھا، چندر پور ، بھنڈارہ ، گڑھ چیرولی اور گونڈیا اضلاع میں تبلیغی مرکز سے واپس آنے والے کچھ لوگوں کا ایک مختلف جگہ پر طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔