جنوبی تریپورہ میں اے بی وی پی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں

اگرتلہ، 10 نومبر (یو این آئی) جنوبی تریپورہ کے بیلونیا علاقے میں منگل کی شام اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں دو اے بی وی پی لیڈر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس میں شکایت کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

بیلونیا کالج چوموہانی بازار میں لوہے اور بانس کی لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے دیب برت دیب وات اور ارتی را ڈے نے کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ دیوالی کے موقع پر علاقے میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر اے بی وی پی لیڈر ہردوئے مجمدار اور رانا مجمدار کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

جس کے بعد ان دونوں پر حملہ کیا گیا۔ حملے کی قیادت ہردوئے اور رانا کر رہے تھے اور ان کے حامیوں نے دیب برت اور اتیرا کو زدوکوب کیا۔ مقامی دکانداروں نے اسے بچایا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال لے گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی جس کے بعد پولیس نے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading