بالی ووڈ اداکار وجے راز کو جنسی ہراسانی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔انڈین ایکسپریس کے 57 سالہ اداکار وجے راز کو پیر کے روز ریاست مہاراشٹر کے شہر گونڈیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وجے راز پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش میں فلم شیرنی کی شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکارہ کو جنسی ہراساں کیا تھا۔
بعدازاں گونڈیا سے گرفتار ہونے والے وجے راز کو ایک مقامی عدالت نے منگل کے روز ضمانت پر رہا کردیا ہے۔