جناح کے مجسمے پر نئی عینک

کراچی : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔ واضح رہیکہ نامعلوم سارقوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی، مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب چوری کے معاملے کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویڑن کو رپورٹ ارسال کردی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔

Leave a comment