"جمہوریت کی بقا کے لیے مسلسل لڑائی جاری رہے گی – اشوک چوہان

اردھاپور ( شیخ زبیر )می سابقہ صدر بلدیہ ناصر پٹھان کی جانب سے راج ہنس منگل کاریہ لہ میں عید ملاپ کا عظیم الشان پروگرام رکھا گیا-. اس خصوصی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سابقہ وزیر اعلی اشوک راؤ چوہان، ضلع صدر گووند راؤشندے، بھاؤ راو کے صدر تڑکے، تعلقہ صدر بالاجی گوائے، کیشو راؤ اینگڑے، پپو پاٹل، سنجے دیشمکھ لہانکر، سبھاپتی منگل سوامی، صدر بلدیہ پرنیبی سرودے، نائب صدر بلدیہ مرزا اختراللہ بیگ، رکن بلدیہ عبد المصور خطیب قاضی مصلح الدین، فیروز قریشی، محمد سلطان الدین، شیخ لئیق عمران صدیقی، مقتدر پٹھان اور شہریان اردھاپور نے تقریب میں شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر اعلی اشوک راؤ چوہان نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں سینا اور بھاجبہ کی سرکار ہر پہلو سے ناکام ثابت ہوئی رہی ہے خصوصاً گنگا کا پانی دیگر علاقوں کو پہنچانے اور یہاں کی عوام کو محروم رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے پانی کے .اس پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی-لوک سبھا انتخابات میں ہوئی کانگریس کی شکست کو بھول کر جو غلطیاں سرزد ہوئی ان پر غور و فکر کرتے ہوئے اور ان غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں تیاری سے کام کرنا ہےPicsArt_06-13-08.50.33
ونچت آگھاڑی نے نہ اپنا ہی فائدہ کیا ہے اور نہ ہی کانگریس کا ہو نے دیا، ہماری لڑائی جمہوریت کی بقا کے ہے اور جاری رہے گی
ماضی میں ہمیں اس طرح کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن شکست کے باوجود کانگریس نے اپنی لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے
آنے والے اسمبلی انتخابات میں تمام جمہوری طاقتیں کانگریس کے ساتھ مل کر پوراپورا ساتھ دیں ایسی اپیل اشوک راؤ چوہان نے کی – اس موقع پر تمام مہمانان کا پر جوش انداز میں ناصر خان صاحب اور ان کے دوستوں کی جانب سے استقبال کیا گیا. اس پروگرام کی نظامت قاضی سر نے انجام دی.اس موقع پر رکن بلدیہ مقتدر پٹھان، ڈاکٹر وشال لنگڑے، گووند سنگار ے ویکٹی ساکھرے سوناجی سرودے پنڈت لنگڑے چندرمتی لونے،ستیش دیشمکھ، دادارؤ شندے، ڈیگامبر مرہاڑ، پروین دیشمکھ، رنگ ناتھ اینگولے، شبانہ بیگم، محمد غوث ملا، بالاجی کدم، شنکر راؤ ٹیکاڑے، قاضی زبیر، حمد محسن، ممتاز پٹیل وغیرہ حاضر تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading