جموں کشمیر: استاد کے ہاتھوں طلبا کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

جموں، 20 جون (یو این آئی) جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں قائم بائز گجر بکروال ہوسٹل میں استاد کے ہاتھوں درجنوں طلبا کی شدید پٹائی کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک استاد چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کی کلاس میں دس منٹ دیر سے آنے پر پٹائی کرتا ہے۔ استاد کی طرف سے طلبا کے تئیں اس جارحانہ رویہ کی زبردست مذمت کی جارہی ہے۔ایک طالب علم نے ہوسٹل میں پیش آئے پٹائی کے واقعہ پر کہا: ‘ہمیں آنے میں تھوڑی دیر ہوئی تو انہوں نے ہمیں بہت مارا۔ انہوں نے ہمیں دس منٹ تک لاٹھیوں سے مارا۔ ہم قریب 20 سے 25 بچے تھے’۔دریں اثنا چائلڈ کوارڈی نیٹر میناکشی رینہ نے کہا کہ استاد نے اس حرکت کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘استاد نے یہ حرکت انجام دینے کا اعتراف کیا ہے، مزید انکوائری جاری ہے اور متعلقہ حکام نے بھی اس استاد کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے’۔رینہ نے کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ طلبا کو جسمانی سزا دینے کے بجائے ان کے ساتھ مفاہمانہ اپروچ روا رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جیسے ہی ویڈیو ہم تک پہنچا تو ہم ہوستل چلے آئے۔ بچوں نے مار پیٹ کی تصدیق کی۔ کچھ بچوں نے مار پیٹ کے نشان بھی دکھائے۔ بچوں کو کسی بھی قسم کی سزا دینا غلط ہے’۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading