جموں و کشمیر معاملہ پر روس نے بھی دیا پاکستان کو جھٹکا

روس نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر ہندوستان کی حمایت کی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر مرکز کے ماتحت ریاست بنانے کا فیصلہ آئین کے دائرے میں لیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ بھی ہندوستان نے آئین کے دائرے میں لیا ہے۔

جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو امید کرتا ہے کہ ’’ہندوستان اور پاکستان نئی دہلی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے درجے میں کی گئی تبدیلی کے سبب علاقے میں ماحول کو پیچیدہ نہ ہونے دیں گے۔‘‘

روس نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے درجے میں بدلاؤ اور اس کا مرکز کے ماتحت دو ریاستوں میں تقسیم ہندوستانی جمہوریت کی آئین کے ڈھانچے کے تحت کیا گیا ہے۔‘‘ روس ہندوستان اور پاکستان کے رشتے عام رکھنے کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جو بھی نااتفاقیاں ہوئی ہیں وہ 1972 کے شملہ معاہدہ اور 1999 کے لاہور اعلانیہ کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی اور اسٹریٹجک طریقے سے دو فریقی بنیاد پر دور کر لیے جائیں گے۔‘‘

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading