جموں و کشمیر: حزب المجاہدین کے تین ملی ٹنٹوں پر پولس نے رکھا 30 لاکھ کا انعام

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پولس نے حزب المجاہدین سے جڑے تین ملی ٹنٹوں پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان میں محمد امین پر 15 لاکھ روپے، ریاض احمد اور مدثر حسین پر ساڑھے سات لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے۔ پولس کو ان تینوں ملی ٹنٹوں کی تلاش ہے۔ پولس کے مطابق ان ملی ٹنٹوں کے بارے میں جانکاری دینے والے کی پہچان خفیہ رکھی جائے گی۔


واضح رہے کہ یہ تینوں ملی ٹنٹ وادی میں ہوئے کئی حملوں مین شامل رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تینوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے اور وہ اس دہشت گرد تنظیم کے لیے کئی منصوبوں میں کام کر چکے ہیں گزشتہ دنوں ملی خفیہ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان حامی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کو ہندوستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں پلوامہ میں دہشت گردوں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں لشکر طیبہ، حزب المجاہدین اور جیش محمد کو سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری دی گئی۔

بہر حال، وادی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی مہم جاری ہے۔ فوج کے اعلیٰ ذرائع نے گزشتہ ہفتہ دعویٰ کیا تھا کہ وادی میں انصار غزوۃ الہند دہشت گرد تنظیم کا صفایا ہو گیا ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کا سربراہ ذاکر موسیٰ تھا جس کی موت کے بعد عبدالحمید للہاری نے ذمہ داری سنبھال لی تھی۔ لیکن سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے منگل کو عبدالحمید للہاری کو بھی مار دیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading