جموں و کشمیر: بڈگام میں کثیر مقدار میں منشیات برآمد، دو منشیات فروش گرفتار

سری نگر: جموں کشمیر پولس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارراوئیوں کو تیز کرتے ہوئے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے پیر کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اشیائے منشیات بر آمد کی ہیں۔ ایک پولس ترجمان نے بتایا کہ بڈگام کے میر گنڈ علاقے میں پولس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو نشہ آور چیزوں سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت قیصر احمد بٹ ساکن ہمہامہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قیصر احمد کی تحویل سے دیگر نشہ آور چیزوں کے علاوہ 408 نشہ آور کیپسول برآمد کیے گئے۔ قیصر احمد کو پولس اسٹیشن بڈگام منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا بڈگام کے ہی قصبہ بیروہ کے کھاگ علاقے میں پولس نے ایک ناکہ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو چرس و دیگر نشہ آور چیزوں سمیت گرفتار کیا۔

پولس ترجمان نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت نذیر احمد بٹ ساکن ہردو سریش کے بطور کی ہے۔ نذیر احمد کی تحویل سے ایک کلو بھنگ اور 70 گرام چرس بر آمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نذیر احمد کو پولس اسٹیشن کھاگ میں بند رکھا گیا ہے۔

بتادیں کہ وادی میں ماہ رواں کے دوران پولس نے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے درجنوں کی تعداد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ وادی میں منشیات کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا کے خلاف کئی دینی وسماجی تنظیمیوں نے بھی کمر کس لیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading