پلوامہ۔15۔دسمبر ۔(ایجنسیز )جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ظھور ٹھوکر سمیت تین دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ اس مہم میں فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے۔وہیں اس انکاؤنٹر کے بعد علاقے کے نوجوانوں نے سکیورٹی فورسیز پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی دفاعی فائرنگ میں کم از کم چھ افراد کی موت کی خبر ہے۔ فی الحال علاقے میں اٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔