جمعیۃ علماء مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کے بنیاد پر خدمت کرتی ہے :مولانا حافظ ندیم صدیقی

اکولہ میں اصلاح معاشرہ اور ملک کے موجودہ حالات کے عنوان پر اجلاس عام

21 فروری(ممبئی پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ تعمیری کام کے ساتھ ساتھ براد ران وطن سے میل جول آپسی بھائی چارہ کے لئے مستقل پرو گرام کرتی رہتی ہے اور قو می ہم آہنگی کے ذریعہ نفرت کا جواب محبت سے دیتی ہے، اسی طرح لا چاروں، کمزوروں، بے کسوں، اور بے بسوں کوسہارا بھی دیتی ہے بے قصور مظلوموں کی رہائی کے لئے عدالتوں میں قانونی پیروی کرتی ہے ،جمعیۃ علماء کی خدمات کسی ملک، شہر، دیہات، گلی کوچہ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ پورے عالم کے درد کو اپنے سینے میں سموئے ہوئے ہے جہاں جیسی ضرورت محسوس کرتی ہے فوراً اس کے تگ و دو میں لگ جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں بور گاؤں ضلع اکولہ میں جمعیۃ علماء کی جا نب سے منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء معاشرہ کی اصلاح اور درستگی کے لئے بیداری مہم چلا رہی ہے، معاشرے اور سماج میں پھیل رہے بیہودہ غیرا سلامی رسم و رواج کے سد باب اور ورک تھام کے لئے پرو گراموں اور اجلاسوں کے ذریعہ ممکنہ کوشش کرتی ہے ، سماج میں اگر کوئی خرابی محسوس کرتی ہے تو اس کومٹانے میں بھرپور کوشش کرتی ہے جس میں علماء کرام نے قرآن و حدیث کے روشنی میں اپنے خطبات سے لوگوں کو مستفیض کیا ۔

مفتی روشن شاہ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر برائے ودربھہ نے بڑے دردمندانہ لہجے میں کہا کہ اس وقت امت مسلمہ، بگڑتے ہوئے حالات اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں سے تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑی ہوئی ہے اگر ہم اب بھی بیدار نا ہوئے اور غفلت کے پردے کو چاک نہیں کیا تو پھر ہمارا مستقبل خطرے سے خالی نہیں ہوگا ۔مولانا محمد ابراہیم قاسمی صدر جمعیۃعلماء ضلع شولاپور نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہمارے سماج میں بہت ساری برائیاں در آئی ہیں ان کو مٹانا بہت ضروری ہے اور معاشرے کو پاکیزہ بنانے اور اسکو صاف ستھرا رکھنے میں ہمیں باالکل دریغ نہیں کرنا چاہیے حتی الامکان ہماری یہی کوشش ہونی چاہیے کہ ہماری زندگی عین سنت کے مطابق گزرے اور شریعت کے خلاف ہمارا کوئی بھی قدم باہر نا نکلنے پاوے۔

مولانا وصی اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع آکولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مفاد کی خاطر ہمارے آپسی اختلافات کو بھڑکایا جا رہا ہے اور ہندو مسلم کے نام پر لڑایا جا رہا ہے، اس کے خلاف طرح طرح کی افواہیں پھیلا ئی جا رہی ہیں لیکن ایک باوفا ہندوستانی ہو نے کے ناطے ہمارا یہ فریضہ بنتا ہے کہ ہم اس اہم اور نازک موڑ پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت، الفت اور بھائی چارگی کا برتاؤ کریں۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی رہے حضرت مولانا یسین صاحب نائب صدر جمعیت علماء آکولہ، مولانا نعیم صاحب اکوٹ، مفتی حکیم الدین صاحب پاتوڑ، مولانا صدر الدین صاحب و دیگر شریک تھے ،اجلاس کو کامیاب بنانے میں مولانا شفقت صاحب صدر بور گاؤں یونٹ، مولانا ظہیر صاحب، مفتی توحید صاحب، مولانا عبدالعزیز صاحب، مولانا اکبر صاحب ودیگر ذمہ داران نے اپنا خصوصی تعاون کیا،اخیر میں صدر اجلاس حضرت مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب کی دعاؤں سے محفل کا اختتام عمل میں آیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading