جمعیت قلب ساز ناندیڑ کے زیر نگرانی غریب و مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کٹ تقسیم کا منصوبہ

ناندیڑ: 4مئی ( راست) جمعیت قلب ساز شہریان ناندیڑ کےلئے محتاج تعارف نہیں ہے۔ آج سے تقریباً 9سال پہلے اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل وکرم اور اس کی توفیق سے بزرگوں کی سرپرستی اور علماءکرام کی نگرانی میں جمعیت قلب ساز کا قیام عمل میں آیا۔ جمعیت قلب ساز کے مقاصد میں انسانیت کی بنیاد پر تعلیمی، رفاہی، فلاہی اور خدمت خلق کی لائن سے مختلف کام انجام دئے جاتے ہیں۔ جن میں بطور خاص قلب ساز لنگر خانہ کا قیام ہے۔

جہاں پر بیواﺅں، بے کسوں اور معذوروں کے لئے طعام کا نظم ہے۔ اسی طرح حیدرباغ ہاسپٹل دیگلور ناکہ پر پانی کی سبیل لگائی گئی جس سے روزانہ سینکڑوں افراد اپنی پیاس بجھارہے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اطراف کے دیہاتوں کے غریب روزہ دار خاندانوں میں رمضان کٹ تقسیم کی جارہی ہے۔ جس میں گیہوں، چاول، دالیں، میٹھا تیل، شکرپتی، پینڈ کھجور اور دیگر ضروری اشیاءپر مشتمل راشن دیا جاتا ہے۔ دیہاتوں کے غریب و مستحق روزہ دار خاندان جو کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں ایسے غربائ، مساکین اور بیواﺅں کی باضابطہ نمائندوں کے ذریعہ تحقیق کی جاتی ہے۔ اس کے بعد انہیں راشن دیا جاتا ہے۔ جمعیت قلب ساز کے سیکریٹری حافظ مظہر اللہ بیگ نے کہا کہ افطار پارٹیوں میں بے جا اسراف کے بجائے غریب روزہ دار خاندانوں کی سحری و افطاری کا نظم کیجئے ۔ شہر ناندیڑ کے مالدار اور متوسط طبقہ کے ہر فرد نے ایک غریب خاندان تک رمضان راشن کٹ پہنچانے میں تعاون کرتا ہے تو سینکڑوں خاندانوں کے روزہ دار آسانی کے ساتھ سحری و افطاری کرسکتے ہیں۔

ایک پیکیج کی قیمت 1400روپئے، دو پیکیج کی قیمت 2800روپئے ہے۔ آیئے ہم سب مل کر مستحقین کی امداد کریں۔ رابطہ کے لئے ہمارے نمائندے آپ تک جائیں گے

( 8087564230, 9028227494)۔

آفس کا پتہ: قلب ساز لنگر خانہ ، روبرو حیدر باغ پانی کی ٹاکی، نزد گولڈن بیکری، رحمت نگر، دیگلورناکہ، ناندیڑ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading