جمعتہ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم الله قاسمی کا میوا ادارہ میں پرتپاک استقبال
تھانے – (آفتاب شیخ)
لیم اللہ قاسمی صاحب مدظلہ العالی کی کل تھانے آمد پر معروف تعلیمی و فلاحی ادارہ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مولانا قاسمی صاحب گزشتہ دنوں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی بار میوا میں آمد تھی۔
آپ کے ہمراہ آپ کے صاحبزادے حافظ نورالدین بھی موجود تھے۔ میوا کی جانب سے مولانا کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ ادارہ کے صدر حافظ عارف انصاری، جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ، نائب صدر اسمعیل نیرکر، خازن سید عباس علی نے مولانا کو شال اور گلدستہ پیش کرکے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر نائب سیکریٹری اکرم خان، رکن متین شیخ، مرزا مقدربیگ، صغیر شاہ سمیت دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے میوا کی عوامی خدمات کو سراہا، خصوصی دعا فرمائی اور ادارہ کی مزید ترقی، خیر و برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ میوا گزشتہ 28 برسوں سے تھانے میں تعلیمی، فلاحی اور طبی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارہ کے پالی کلینک سے ہر سال سینکڑوں افراد مستفید ہوتے ہیں، جبکہ تعلیمی میدان میں بھی ادارہ قابلِ قدر خدمات پیش کر رہا ہے۔
