جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرکی جانب سے ریاست گیر مہم”ماجھا راشن ماجھا ادھیکار“کا 05 آغاز۔

jamat"لوگوں میں اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں کے لئے زیادہ نفع بخش ہوں”: رضوان الرحمن خان

 ممبئی۔کووڈ – 19کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے پوری دنیا میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ۔اس عالمی وباءنے ہمارے ملک ہندوستان کو بھی اپنی چپےٹ میں لے لیا ہے وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق جولائی 2020ءتک 8لاکھ 78ہزار لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور23ہزار سے زائدکی موت ہوچکی ہے 6لاکھ کے قریب لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

لیکن قابل توجہ بات یہ ہے کہ مہاراشٹر وہ ریاست ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابل میں بڑی تیزی کے ساتھ کووڈ- 19سے متاثر ہورہی ہے ۔ اسطرح کے خیالات کا اظہا رکرتے ہوے محترم رضوان الرحمن ،امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا نے Zoomپر جاری آئن لائن پروگرام میں جماعت کی مقامی قیادت سے خطاب میں کہا ساتھ ہی آپ نے اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ وباءکو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسلسل لاک ڈاون کیا جارہا ہے جس سے معاشی سرگرمیاںبری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ایسے میں دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی عام انسان کے لئے دشوارہوگیا ہے تو غریب و مزدور پیشہ افراد کا کیا حال ہوگا۔

ان حالات میںمختلف ملی و رفائی تنظیموں نے راشنگ و فلاحی کاموں پر بھر پور پیسہ خرچ کیا اوراس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ کوئی بھی فرد بھوکے پیٹ نا سوجائے ملت کے اس کردار نے انتظامیہ ہی نہیں بلکہ برادران وطن کو بھی متاثر کیا حقیقت کے آئینہ سے دیکھا جائے تو مسائل شدید ہے اور ہمارے وسائل محدود ہے ان حالات میں ہمیںحکومت کی جانب سے جاری کردہ راشن اسکیموں کو عوام میں متعارف کروانا اور عوام میں بیداری لاناوقت کا اہم تقاضہ بن گیا ہے۔اس ضمن میں مقامی جماعتوں کو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان عمل میں سرگرم ہونا چاہئے۔

شیخ عبد المجیب صاحب،سیکریٹری قیام عد ل و قسط حلقہ مہاراشٹر نے ”ماجھا راشن ماجھا ادھیکار“مہم کے اغراض و مقاصد کی تفہیم کرتے ہوئے کہاکہ مہم کا آغاز 05اگست تا 12اگست پوری ریاست میں منائی جائے گی جس کا مقصد مستحقین کو ان کا حق (راشن)دلانا،عوام میں بیداری پیداکرنا کہ وہ سرکاری اسکیمات سے استفادہ کریں۔ساتھ ہی اس رجحان کو پروان چڑھائے کہ اگر کوئی راشن کا اناج استعمال نہیں کرنا چاہتا ہے تو اناج خریدکر دوسروں کی مدد کردیں۔ساتھ ہی ا س بات کو یقینی بنائے کہ حصول راشن میں پیش آنے والی دشواروں کا ازالہ ہو جائے تاکہ کسی کے ساتھ حق تلفی نہ ہوں۔
اس پر وگرام میں MPJکے ریاستی ذمہ دار محمد سراج صاحب نے کہاکہ یہ مہم وقت کی اہم ضرورت ہے اس میں اصل کام شکاتیوں سے پرے ہوکر مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ دی جائے گے MPJاس مہم میں جماعت کا بھر پور تعاون کرئے گی۔ممبئی کے سوشل ورکر و رکن MPJرمیش کدم صاحب نے راشن کارڈ پر ملنے والے اناج کی تفصیلات پیش کی اور کہاکہ اس مہم میں دیگر NGO’sاور رفائی گروپس کو شامل کیا جائے تاکہ راشن میں ہورہی بدنظمی کو رکا جاسکے۔ممبئی MPJکے صدر شبیر دیشمکھ صاحب نے کہاکہ ماہ جولائی و اگست میں جن افراد کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں ادھار کارڈ پر بھی راشن دیا جارہاہے۔—————————————-

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading