جلگاؤں میں عیدالفطر سادگی سے منائ جاۓگی ، علماۓکرام

جلگاؤں میں عیدالفطر سادگی سے منائ جاۓگی ، خریداری کےلۓ کوئ گھر سے باہر نہیں نکلےگا۔علماۓکرام کی موجودگی میں پانچ تجاویز منظور۔خصوصی شہریان کی راۓ و حمایت بذریعے فون پر لی گئ۔

جلگاؤں ٩ مئ (سعید پٹیل ) پورےملک سمیت ریاست مہاراشٹر کی حکومت و ضلع انتظامیہ کورونا وباء کی سنگینی کے پیش نظر اس وباء کی روک تھام کےلۓ کڑی محنت کررہے ہیں۔ایسے میں ہم سب کی ذمداری ہےکہ ہم انتظامیہ اور انسانی برادری کی ھمدردی کے جذبے سے اپنا تعاون پیش کریں اس طرح کا متفقہ فیصلہ گذشتہ روز علماۓکرام دینی امور کے خادمین و سماجی خدمتگاروں نے اتفاق راۓ سے مشترکہ طور پر لیا اور سماج کےلۓ پانچ تجاویزات منظور کی گئ۔ماہ رواں کی ٢٤ یا ٢٥ مئ کو آنےوالی عیدالفطر کے موقعےپر کوئ نیا کپڑا ،کوئ بھی نئ چیز یا دیگر اشیاء کی خریداری نہیں کریں گے۔اور نہ ہی کسی چیز کی خریداری کےلۓ گھرسے باہر نکلیں گے۔خریداری نہ کرکے بچت کی ہوئ رقم سے ہم اپنے برادران وطن اور ہمارے غرباء ،مساکین اور ضرورتمندوں کی مددکریں گے۔یا ان میں اناج کٹس تقسیم کرکے انسانی خدمت کو انجام دیں گے۔ایسا کرنےسے سماج میں ایک اچھا پیغام جاۓگا۔جمیل شیخ اور فاروق شیخ کی پہل پر جسمانی فاصلہ اور ماسک لگاکر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوۓمنیار برادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ ان کےمکان پر مذکورہ مسلے کےحل کےلۓ ہنگامی مٹینگ طلب کی گئ تھی۔

مجلس کی صدارت شہرقاضی مفتی عتیق الرحمن نےکی۔رضامسجد کے مولانا حمید کی تلاوت قرآن پاک سے آغاز عمل میں آیا۔بعدازاں جمیل شیخ نے مٹینگ کی غرض و غایت بیان کیں۔تمام شرکاء عماۓدین نے اپنی راۓ و مشورے سے مجلس کو آگاہ کیا۔بلال مسجد کے مولانا اشفاق ،شاہونگر مسجد کے مولانا مختار ندوی ، قدیم مہرون کی جامعہ مسجدکے مولانا زاہید ،اقصی مسجد کے خطیب و امام مولانا سلیق سلمان ،مرکز جامعہ مسجد کے مولانا ریحان ، سنی مسجد ٹرسٹی شریف شاہ ،شیواجی نگر کے آصیف شیخ ،رضوان جاگیردار ، قادریہ فاؤنڈیشن کے فاروق قادری ،رضامسجد ٹرسٹی اقبال وزیر ،امن فاؤنڈیشن کے شاھد سید ، ڈاکٹر رضوان کھاٹک ،جامعہ مسجد ٹرسٹی طیب شیخ ، عیدگاہ وقبرستان ٹرسٹ کے انیس شاہ ،سماجی خدمتگار اسحق باغبان ،ایمس کے عمر شیخ ،منیار برادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ وغیرہ نے اپنی راۓ کا اظہار خیال کیا۔

جس پر غور و خوص کرکے اتفاق راۓ سے مندرجہ ذیل پانچ تجاویز منظور کی گئیں۔

(١) رمضان عید سادگی سے منائ جاۓگی۔(٢) عید کے موقع پر کوئ بھی نۓکپڑے سمیت کوئ نئ چیز کی خریداری نہیں کرےگا۔(٣) لاک ڈاؤن اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوۓ کوئ بھی گھر سے باہر نہیں نکلےگا۔خاص طور پر خواتین بالکل مارکیٹ یا بازار نہیں جائیں گی۔(٤) خریداری نہ کرنے کی وجہ سے بچت کی رقوم سےہندو برادران وطن و اپنے مسلمان بھائیوں کے غرباء ، مساکین اور ضرورت مندوں میں اناج کٹس تقسیم کۓ جائیں گے۔(٥) ان تجاویز کی تشہیر کےلۓ پمفلٹ تقسیم کرکے فرزندان توحید تک پہونچائ جائیں گی۔

مٹینگ کی ان تجاویز کی حمایت کے شرکاء میں سید اسماعیل ابراھیم ،محمدفاروق ابراھیم ،گلزار خان ،حافظ رحمن ،اکرم خان ، یوسف شیخ ذاکر دیشمکھ وغیرہ موجود تھے۔جبکہ جن حضرات نے اس مٹینگ کی حمایت و اپنی رضامندی بذریعے فون سے کی ان میں عبدالغفار ملک ،عبدلکریم سالار ،سید چاند سید امیر ،مفتی محمد ہارون ندوی ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہ ،پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال ،فروز ملتانی ،ایڈوکیٹ اسماعیل پٹیل ،ایڈوکیٹ عامرشیخ ،ایڈوکیٹ عمران ،ایڈوکیٹ تنویر ،ڈاکٹر جاوید ،ڈاکٹر اعجاز ،زاہید انجینیئر ،انجینیئر التمش خان ،عارف دیشمکھ ،انور سقلگر ،افضل پٹھان ،افضل جناب ،شاکر چتلوار ، ڈاکٹر شاھد وغیرہ حضرات نے بھی ان تجاویز کی بذریعے فون تائید و حمایت کیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading