جلگاؤں میں سیاہ  شہریت قانون و CAA  کے خلاف ہزاروں شہریان کا احتجاج      

 جلگاؤں ۲۱ ِدسمبر (سعیدپٹیل کےذریعے )  ٢٠ دسمبر بعد نماز جمعہ کے جلگاؤں مسلم منچ کی جانب سے ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں و انصاف پسند و دیگر سیاسی ،مذہبی ، ملی ،سماجی تنظیموں نے شہریت ترمیمی قانون این آرسی و کیب سی اےاے جیسے ساہ قانون کی مخالفت میں پرزور احتجاجی دھرناآندولن کیا۔
اس احتجاج میں ہزاروں شہریان جلگاؤں نے اپنی موجودگی درج کی۔ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں سی اے اے قانون کا بائیکاٹ اور فوری طور پر منسوخ کۓجانے کے مطالبے کی تختیاں تھی ۔
احتجاجیوں سے ملی و مذہبی تنظیموں کے ذمداران نے خطاب کیاو ساہ قانون کی پرزور نعروں کے ساتھ مذمت کی۔ اس دھرناآندولن احتجاج کی کئ تنظیموں نے حمایت کی اورشرکت کرکے  نمایندگی بھی کی۔جلگاؤں مسلم منچ کے اس احتجاج میں مسلمانوں کی مجموعی ملی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر نہ صرف شرکت کی بلکہ تاریخی اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ  کیا۔ ایم آی ایم کے ضیاء باغبان ،وحدت اسلامی  کے ڈاکٹر جاوید شیخ ،ایس آئ او کے عامیر سہیل ،   سنی جامعہ مسجد کے ایاز علی ، اہل سنت الجماعت کے شریف شاہ پرتیبھا شیندے ، اقرا کے صدر عبدالکریم سالار ،راشٹروادی اقلتی سیل کے ریاستی صدر عبدالغفارملک ، شیوسینا کے کارپوریٹر ابراھیم پٹیل ، ریپبلیکن کے مکند سپکالے ،واسنتی دیگھے ،مفتی ہارون ندوی ،اسلامی یوتھ فاؤنڈیشن کے حافظ فرحان  وغیرہ نے احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ اور اس ساہ قانون کی سخت الفاظوں میں  مذمت کی و کامیاب رہنمائ کی۔اور اسے منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔قبل ازیں دارالقضاء کے مفتی عتیق الرحمن ان کی تلاوت قرآن پاک سے احتجاجی دھرناآندولن کا آغاز عمل میں آیا۔حافظ خالد نے نعت پاک پیش کی ۔حفیظ علی اس طالب علم نے نظم پیش کی جبکہ غرض و غایت جلگاؤں مسلم منچ کے کوآرڈینیٹر فاروق شیخ نے ساہ قانون اور اس کی مخالفت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر موجود  مسلم منچ کے حوالے سے مسلم سماج کے تمام سماجی برادریوں ،ملی ، مذہبی و مختلیف مکتب فکر کے ذمداران سمیت ہزاروں احتجاجیوں نے این آر سی ٢٠١٩ ء  اور کیب و سی اے اے کے منسوخ کۓجانے کے تعلق سے نعرے بھی لگاۓ و دوپہر ڈھائ بجے تا شام سوا پانچ بجے تک اپنی موجودگی درج کی۔اس موقع پر کئ تجاویزات مذکورہ بالا ساہ قانون سی اے اے کے تعلق سے منظور کی گئ۔محکمئہ پولیس کے تمام سنیئر افسران و اہلکاروں ،محکمئہ محصول کے ملازمین نے بندبست کے پختہ انتظامات کۓتھے۔نیز ہزاروں احتجاجیوں نے پرامن طریقے سے اس احتجاج دھرناآندولن کو نظم نسق سے پر کامیابی سے ہمکنار کرکے شہر جلگاؤں میں ایک ملی و سماجی تاریخ مرتب کی۔صدر جمہوریہ کو ضلع کلیکٹر کے ذریعے دۓ گۓ مکتوب میں CAA  قانون کو منسوخ کرنے کا پرزو مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر فاروق شیخ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading